تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب میں مقیم ورکرز یہ ضرور جان لیں!

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے ملازمین سے متعلق اہم وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر خبر گردش کررہی ہے کہ مملکت میں اب نجی شعبے کے ورکرز کو بھی ہفتے میں دو چھٹیاں ملا کریں گی۔

سعودی وزارت نے مذکورہ بالا خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دے دیا اور وضاحت پیش کی کہ نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ہفتے میں 2 دن کی چھٹی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔

وزارت افرادی قوت کا کہنا تھا کہ جب بھی ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ہوگا اس کا اعلان وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر باقاعدہ کیا جائے گا۔

سعودی عرب: ملازمین یہ اہم خبر ضرور پڑھ لیں!

حکام نے ملازمین کو مشورہ دیا کہ وہ جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے نجی سیکٹر میں کارکنان کو ہفتہ وار ایک چھٹی ملتی ہے جبکہ سرکاری ملازمین ہفتے میں 2 دن کی چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

مملکت میں نجی شعبے کے ملازمین کی بھی دو چھٹیوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -