جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: بھارتی کھلاڑی کو چِت کر کے پاکستان کے اسجد کی فائنل میں رسائی

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں سیمی فائنل میں پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال نے روایتی حریف کو بھارتی کھلاڑی شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

منگولیا میں جاری 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے اسجد اقبال کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور اب چیمپئن کی ٹرافی صرف ایک میچ کے فاصلے پر رہ گئی ہے۔

سیمی فائنل میں اسجد اقبال نے روایتی حریف بھارت کے ملکیت سنگھ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

- Advertisement -

اسجد اقبال نے بیسٹ آف الیون میں بھارتی حریف کو ایک فریم بھی نہ جیتنے دیا اور چاروں شانے چت کر دیا۔

مقابلے کا آغاز پہلے فریم میں اسجد اقبال کی 49-18 کی فتح کے ساتھ ہوا، جس کے بعد انہوں نے مسلسل بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا فریم 38-34، تیسرا فریم 46-13، چوتھا فریم 40-31، پانچواں فریم 52-13 اور چھٹا فریم 45-0 کے واضح فرق سے جیتا۔

اسنوکر چیمپئن شپ: اسجد اقبال نے بھارتی کھلاڑی کو آؤٹ کلاس کر دیا

فائنل میچ کل ہوگا۔

اس سے قبل کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹ کی سیمی فائنل میں رسائی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں