اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

پاکستان میں کتنے افراد ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ ہیں؟ عالمی بینک کی رپورٹ میں حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عالمی بینک کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 11 کروڑ 40لاکھ برسر روزگار افراد میں سے صرف 80 لاکھ انکم ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکس اصلاحات کے بارے میں عالمی بینک نے رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں کہا ہے کہ ٹیکس اصلاحات پرعمل درآمد سے معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ2 فیصد اور زرعی آمدن پر انکم ٹیکس وصولی بہتر بنانے سے معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ ایک فیصد بڑھ سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 11 کروڑ 40 لاکھ افراد برسر روزگار ہیں اور صرف 80 لاکھ افراد انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں، ٹیکس آمدنی میں براہ راست ٹیکسوں کا حصہ صرف 33 فیصد ہے، ٹیکس آمدنی میں زیادہ بڑا حصہ ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا ہے۔

عالمی بینک کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ کیلئے ٹیکس کی شرح کم ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری زیادہ ہے، رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی وجہ سے پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری قدر کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں زمین پر ٹیکسوں کی شرح کم ہے، شہروں میں خالی پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے زیادہ پرکشش ہیں۔

عالمی بینک نے بتایا کہ پاکستان میں 90 فیصد کاشتکار ٹیکس نہیں دیتے، زرعی زمین کو دیگر مقاصد کیلئے استعمال کر کے بھی آمدن حاصل کی جاتی ہے، پاکستان میں ٹیکس کا نظام تاحال پیچیدہ ہے، ٹیکس کے معاملات میں وفاق اور صوبوں کی حدود واضح نہیں، وفاق اور صوبوں کی اوورلیپنگ کی وجہ سے ٹیکس کلیکشن متاثر ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں