20.9 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

عالمی معیار کے مفت علاج کی فراہمی ہر صوبے کا فلسفہ ہونا چاہیے، وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا افتتاح کردیا، ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیار کے مفت علاج کی فراہمی ہر صوبے کا فلسفہ ہونا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن، میڈیکل کمپلیکس اور چائلڈ ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہر ضلع میں صحت کے اداروں کے قیام کی کوشش کی۔

انھوں نے کہا کہ عوام کو عالمی معیارکے مفت صحت کی سہولت کی فراہمی کے لیے ہرممکن کوشش کی، عالمی معیار کی مفت علاج کی سہولتوں کی فراہمی ہر صوبے کا فلسفہ ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سندھ کے اسپتال چھیننے کی کوشش کی، آج ہمارے اسپتال ہمیں واپس مل گئے ہیں، سکھرکے چلڈرن اسپتال کا افتتاح کیا گیا ہے، اسپتالوں کے قیام سےعوام کو سہولت میسر آئے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ڈاکٹر ادیب رضوی کی صحت کے شعبے میں گراں قدرخدمات ہیں، ہمارا خواب ہے کہ سندھ کے ہر ضلع میں میڈیکل کمپلیکس بنائیں۔

انھوں نے بتایا کہ جنوبی کوریا کی مدد سے سکھر میں بچوں کا اسپتال قائم کیا گیا ہے، بچوں کی شرح اموات میں کمی کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہمارا ویژن ہے کہ سندھ کے ہر بڑے شہر میں بچوں کے لیے بڑے اسپتال بنائیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ چائلڈ لائف فاؤنڈیشن سے مل کر بچوں کے علاج کے لیے ہر ضلع میں اقدامات کیے ہیں، صوبے میں صحت کے شعبے میں انقلاب لے کر آئے ہیں، حکومت نے اپنے کام سے سندھ پر ہونے والی تنقید کا منہ توڑ جواب دیا۔

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہم کبھی انتخابات سے نہیں ڈرے، ہروقت تیار ہیں، الیکشن میں پیپلزپارٹی کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے، سب مل کر جدوجہد کریں گے اور بینظیربھٹو کے مشن کو مکمل کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں