ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

بابر اعظم نے افغانستان سے شکست پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بیان آگیا۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 283 رنز کا ہدف افغانستان نے 49.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

رحمان اللہ گرباز نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ابراہیم زدران 87 رنز بنا کر نمایاں رہے، رحمت شاہ 56 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

- Advertisement -

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حسن علی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں کوئی ایک بھی خراب ہو تو جیت نہیں سکتے، تینوں شعبوں میں ہی کارکردگی خراب رہی۔

انہوں نے کہا کہ بیچ کے اوورز میں وکٹ نہ لے سکے، افغانستان نے اچھی بیٹنگ کی، ہم باؤنڈریز نہیں روک سکے، باؤنڈریز لگتی رہیں ہم افغان بلے بازوں پر دباؤ نہ ڈال سکے، بولرز نے اچھی لائن اور لینتھ پر بولنگ نہیں کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں