ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بابر اعظم کا سری لنکا کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد پیغام جاری

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف تاریخی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 345 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

محمد رضوان نے ناقابل شکست 130 رنز کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق نے بھی 113 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

- Advertisement -

سعود شکیل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر امام الحق 12 اور کپتان بابر عظم 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد نے 22 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ورلڈ کپ کے ابتدائی دونوں میچوں میں بابر اعظم بڑی اننگ کھیلنے میں کیوں ناکام ہوئے؟

اس میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 345 رنز کا ہدف صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے ورلڈکپ کی 48 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 10 گیندوں قبل حاصل کر لیا۔

بعد ازاں بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ میرے لڑکوں کی کمر پر تھپکی جو کبھی بھی نا نہیں کہتے،  محمد رضوان اور عبد اللہ شفیق نے خطرناک بولنگ کے بعد جیت کی بنیاد رکھی۔

ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کی جانب سے ملنے والی حمایت پر شکریہ ادا کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ناقابل یقین حمایت کے لیے حیدرآباد کا شکریہ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں