پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ کے ابتدائی دونوں میچوں میں بابر اعظم بڑی اننگ کھیلنے میں کیوں ناکام ہوئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان نے اپنے ابتدائی دونوں میچز جیت لیے تاہم کپتان ان میں بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے جس پر سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا وہ کپتانی کا پریشر لے رہے ہیں۔

بھارت میں جاری کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان نے نیدر لینڈ کو 81 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا اور پھر گزشتہ روز سری لنکا کے 345 رنز کے ہمالیہ جیسے ہدف کو عبور کر کے ورلڈ کپ کی 52 سالہ تاریخ کو الٹ پلٹ کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

دونوں میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح سے قطع نظر گرین شرٹس کے کپتان اور عالمی نمبر ایک بیٹر بابر اعظم کا بلا خاموش نظر آیا اور وہ کسی بھی میچ میں اپنے معیار کے مطابق بڑی اننگ نہ کھیل سکے۔ نیدر لینڈ کے خلاف وہ صرف 4 رنز بنا سکے تو سری لنکا کے خلاف 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

- Advertisement -

پاکستان کے سب سے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں میزبان فخر عالم نے اس حوالے سے پینلسٹ سے سوال کیا کہ بابراعظم رنز اسکور نہیں کر پا رہے تو کیا وہ ورلڈ کپ کا پریشر لے رہے ہیں‌ یا کپتانی کا دباو متاثر کر رہا ہے؟

ویڈیو: بھارتی فینز کے گراؤنڈ میں ’’پاکستان جیتے گا‘‘ کے نعرے

سابق کپتان شعیب ملک نے اس بات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی بابر اعظم کو کپتانی کا پریشر لیتے نہیں دیکھا وہ جب بھی بیٹنگ کے لیے جاتا ہے تو اپنی کلاس دکھاتا ہے۔ سری لنکا کے خلاف بھی وہ بہت اعتماد سے کھیل رہے تھے۔ بال روک رہے تھے اور آن سائیڈ پر اچھے شاٹ بھی کھیلے لیکن بدقسمتی سے وہ لیگ سائیڈ پر آؤٹ ہوگئے اور ایسا کسی بھی بیٹر کے ساتھ ہو سکتا ہے۔

 

شعیب ملک نے مزید کہا کہ بار اعظم ورلڈ کلاس اور دنیا کا نمبر ایک بیٹر ہے جو مستقبل مزاجی سے پرفارمنس دیتا آ رہا ہے۔ ایک دو اننگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور مجھے پورا یقین ہے کہ ورلڈ کپ کا ایونٹ جب اپنے عروج پر پہنچے گا تو بابر اعظم اپنی اسی شان اور فارم کے ساتھ میدان میں رنز بناتا ہوا نظر آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں