12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارت کی سری لنکا کیخلاف ریکارڈ فتح، سیمی فائنل میں رسائی

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی، بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم بھارت کی جانب سے دیے گئے 358 رنز کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت نے 302 رنز سے شکست دے کر مسلسل ساتویں کامیابی حاصل کرلی۔

- Advertisement -

سری لنکا کے صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔

اینجلیو میتھیوز 12 بناکر پویلین لوٹ گئے، مہیش تھکشانا 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کسن رجیتھا 14 رنز بنا کر محمد شامی کا نشانہ بنے۔

سری لنکا کے پانچ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جن میں اوپنر پتھن نسانکا، کرونا رتنے، سدھیرا سماراوکرما، دشن ہمانتھا اور دشمنتھا چمیرا شامل ہیں۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد سراج نے تین وکٹیں حاصل کیں، جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجا ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

شبھمن گل نے 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ویرات کوہلی 88 رنز بنا کر نمایاں رہے، شریاس ایئر نے 56 گیندوں پر 82 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

کپتان روہت شرما 4 رنز بنا کر مدھوشنکا کا نشانہ بنے، کے ایل راہول 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سوریا کمار یادیو 12 رنز بنا کر چلتے بنے، رویندر جڈیجا 35 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشنکا نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

ہیڈ ٹو ہیڈ کے ساتھ حالیہ مقابلوں میں بھارت کو سری لنکا پر واضح برتری حاصل ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں نے 167 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 98 میچز بھارتی سورماؤں نے جیتے جب کہ 57 سری لنکا کے نام رہے ہیں تاہم آخری 11 میچز میں بھارت نے کامیابی سمیٹی ہے۔

ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں 8 بار مدمقابل آئی ہیں اور چار چار میچز میں فتح کے ساتھ برابر ہیں۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

بھارت:

روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، جسپرت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج۔

سری لنکا:

کوشل مینڈس (کپتان)، پتھم نسانکا، ڈیموتھ کرونارتنے، سدیرا سمارا ویرا، چارتھ اسالنکا، انجلیو میتھیوز، دوشان ہیمنتھا، دشمنتھا چمیرا، مہیش تھکشانا اور کاسون راجیتھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں