16.6 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف میچ میں تاریخ رقم کردی۔

نئی دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 429 رنز کا ہدف دیا، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف دیا ہے۔

ایڈن مارکرم نے 49 گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

- Advertisement -

کوئنٹن ڈی کاک نے 100، وین ڈر ڈوسن نے 108 اور ایڈن مارکرم نے 54 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 14 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں تین سنچریاں بنی ہیں۔ کرکٹ ورلڈکپ میں اس سے قبل 18 بار اننگز میں دو سنچریاں بنائی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی مرتبہ ایک اننگ میں تین سنچریاں بنی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

چار میں سے تین مرتبہ یہ کارنامہ جنوبی افریقا اور ایک مرتبہ انگلینڈ نے سرانجام دیا ہے۔

جنوبی افریقی بلے بازوں نے جنوری 2015 میں ویسٹ انڈیز اور اکتوبر 2015 میں بھارت کے خلاف تین سنچریاں بنائی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

انگلینڈ نے 2022 میں نیدرلینڈز کے خلاف اننگ میں تین سنچریاں بنائی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں