منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

دنیا کا مہنگا ترین برگر! قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ایمسٹرڈیم : ریسٹورنٹ مالک نے پانچ ہزار یورو مالیت کا دنیا کا سب سے مہنگا برگر تیار کرلیا جس کی اوپری سطح سونے کی ہے۔

یہ بحث تو عام ہے کہ زیادہ پیٹو کون ہے، اس کا فیصلہ تو آج تک نہیں ہوسکا لیکن چینی شہری نے پیٹو افراد اور برگر کے دلدادہ افراد کےلیے مختلف لوازمات سے دنیا کا مہنگا ترین برگر تیار کرلیا۔

نیدرلینڈ کے ایک ریسٹورنٹ کے سربراہ نے یہ برگر تیار کرکے دنیا کے مہنگے ترین برگر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو 4200 یورو مالیت کا تھا۔

- Advertisement -

ریسٹورنٹ ڈی ڈالٹن کے سربراہ رابرٹ جین ڈی وین نے کہا کہ برگر کی مالیت 5 ہزار یورو (9 لاکھ 55 ہزار سے زائد پاکستانی) ہے کیوں کہ برگر بن کا اوپری حصہ سونے کی پرت سے ڈھکا ہوا ہے جب کہ دیگر اجزا میں کنگ کیکڑا، سفید ٹرافل، بیلگو کیویار، بطخ کے انڈے کا مایونئز اور ڈوم پیریگنن شیمپین شامل ہیں۔

رابرٹ جین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا دوران جب ریسٹورنٹس بند ہوگئے تو ٹیک اوے سروس جاری تھی چنانچہ انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ اس دوران دنیا کا سب سے مہنگا برگر تیار کر لیا جائے اور اس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی معاشرے کی بھلائی کے لیے عطیہ کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں