جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

میاں نواز شریف کو جتوانے کی عجلت میں 74 ہزار کا فرق لے آئے، وکیل یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وکیل یاسمین راشد احمد اویس ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو جتوانے کی عجلت میں 74 ہزار کا فرق لے آئے، اس طرح کی دھاندلی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق وکیل یاسمین راشد احمد اویس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بدترین دھاندلی والے الیکشن ہوئے ، یاسمین راشدکے حلقے کے پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 363 ہے، جس میں سے 33پولنگ اسٹیشنزکے نتائج جب آنا باقی تھے، تب نتائج روک دیئےگئےتھے۔

احمد اویس کا کہنا تھا کہ این اے 130 میں 3 لاکھ 46 ہزارووٹ پول ہوئے، کمشنرراولپنڈی نےجوبات کی وہ یہاں بھی ثابت ہوگئی ، 72 ہزار 697 زائد ووٹ نظرآتےہیں، دونوں کویکجاکرلیں تو74ہزارسےزائدووٹ ہیں، میاں نواز شریف کو جتوانے کی عجلت میں 74 ہزار کا فرق لے آئے۔

- Advertisement -

وکیل یاسمین راشد نے کہا کہ اس طرح کی دھاندلی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ، 334پولنگ اسٹیشنزکے نتائج کے مطابق یاسمین راشد کے 1لاکھ 9ہزار ووٹ تھے ، نواز شریف کے 80ہزار ووٹ تھے لیکن فائنل رزلٹ آتا تو نواز شریف کے ایک لاکھ 89ہزار ووٹ ہوتے ہیں اور یاسمین راشد کے 1لاکھ 4ہزار 79ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نتیجہ آیا تو نواز شریف کو 33 پولنگ اسٹیشن میں 90ہزار ووٹ پڑ گئے ، اس سے اندازہ ہوگیا کہ کتنی منظم دھاندلی کی گئی ہے، جب انکوائری ہوگی تووہاں تفصیل دیں گے۔

احمد اویس ایڈووکیٹ نے مزید بتایا کہ فارم 45 مکمل کرکے ریٹرننگ آفیسر کو بھیجاجاتاہے، سیکشن92کےمطابق ریٹرننگ آفیسر امیدوارکی موجودگی کے بغیرفارم 47نہیں بنا سکتا، فارم47کی باری آتی ہےتوسینئرپولیس افسر بغیر اجازت آراوکمرےمیں داخل ہوئے،یاسمین راشد کے پولنگ ایجنٹ موجودتھےانہیں زبردستی باہرنکالاگیا۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ ریٹرننگ افسر کو ہٹنے کیلئےمجبور کیا گیا پھر آدھی رات کو دوسرا آراو لگایا گیا، نئے ریٹرننگ آفیسر کی موجودگی میں نیارزلٹ تیارکیاگیا ، اس کی پوری تفصیل ہمارے پاس موجودہےجوالیکشن کمیشن میں بھی دیں گے۔

وکیل یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اس نتیجے کی بنیاد پر جو حکومت بنےگی وہ غیرقانونی ہوگی ، ن لیگ کی حکومت بنی تو یہ چوری کے نتائج کی بنیاد پر بنےگی۔

احمداویس ایڈووکیٹ نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت اور پولیس پوری طرح سے انتخابی دھاندلی میں ملوث ہے، پنجاب حکومت اورپولیس کیخلاف کارروائی کی جائے، پی ٹی آئی کاہرممبرآئین وقانون کی بات کرتاہے اور اپنے جائز حق کیلئے آواز بھی بلند کریں گے اور احتجاج بھی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں