منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

یوراج سنگھ نے اپنے والد کو پاگل قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے اپنے والد یوگراج سنگھ کے متنازع بیانات کے بعد انہیں ذہنی بیمار قرار دے دیا۔

یوگراج سنگھ کے بھارت کے سابق ورلڈ کپ چیمپئن کپتانوں مہندر سنگھ دھونی اور کپل دیو کے خلاف تنقیدی بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے بیٹے اور ورلڈ کپ 2011 کی فاتح ٹیم کے رکن یوراج سنگھ کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے والد کو پاگل (ذہنی بیمار) قرار دے رہے ہیں۔

یوراج سنگھ نے اپنے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اپنے والد یوگراج سنگھ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کے ساتھ ذہنی مسائل ہیں مگر وہ اس کو قبول نہیں کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد نے اپنی زندگی کے ہر میدان میں کامیاب زندگی گزاری تاہم اب وہ کچھ چیزوں کو قبول نہیں کر پاتے جب کہ انہیں ان معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو گزشتہ سال نومبر میں ان کے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو سے لیے گئے کلپ کی ہے جس میں وہ اپنے والد یوگراج سنگھ کی صحت سے متعلق بات کرتے دکھائی دیے۔

تاہم یہ ویڈیو ایسے وقت میں وائرل ہو کر صارفین کی دوبارہ توجہ حاصل کر رہی ہے ہے جب کہ ان کے والد بھارت کے سب سے کامیاب کپتان مہندر سنگھ دھونی اور انڈیا کو اولین ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان کپل دیو کے خلاف متنازع بیانات کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔

’کپل دیو دنیا تم پر تھوکے گی‘ یوراج سنگھ کے والد کی ویڈیو وائرل

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں