تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...
Array

زائرہ کو ہراساں کرنے والے ملزم کی اہلیہ میدان میں آگئیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کو دوران سفر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی اہلیہ شوہر کے حق میں میدان میں آگئیں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ زائرہ وسیم نے پیر لگنے کو معمولی غلطی قرار دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی دنگل گرل نے گزشتہ دنوں اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ دورانِ سفر پچھلی نشست پر ایک شخص جہاز میں انہیں جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

عامر خان کی حالیہ فلم سیکریٹ سپر اسٹار  میں مرکزی کردار ادا کرنے والی زائرہ وسیم کو  ہراساں کرنے والے 39 سالہ ملزم وکاس سچ دیو کوممبئی پولیس نے  ٹکٹ کی مدد سے گرفتار کیا اور پھر اُسے عدالت میں پیش کیا، پولیس کے مطابق وکاس کاروباری شخصیت ہے اور ملزم نے سفر کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کودوران پرواز ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

وکاس کی اہلیہ دیویا سچ دیو نے شوہر کے حق میں  بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’جس پرواز میں یہ واقعہ پیش آیا اُس میں میرے شوہر ایک رشتے دار کے جنازے سے واپس آرہے تھے اور وہ ذہنی طور پر کافی پریشان تھے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’وکاس نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے جہاز کی سیٹ پر سوگئے تھے اور اسی دوران اُن کی ٹانگ اداکارہ کو لگی جس کے بعد انہوں نے زائرہ سے معافی مانگی اور اداکارہ نے اُس کو تسلیم بھی کیا۔

دیویا کا کہنا ہے کہ ’میرے شوہر کو گرفتار کر کے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا‘۔

واضح رہے کہ عامرخان کی فلم دنگل سے شہرت پانے والی سترہ سالہ اداکارہ زائرہ وسیم کو دہلی سے ممبئی جاتے ہوئے نجی پرواز کے دوران مبینہ طور پر  ہراساں کیا گیا تھا۔

ویڈیو دیکھیں: بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم سے دوران پرواز نازیبا چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

اداکارہ زائرہ وسیم کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ نئی دہلی سے ممبئی کی پروازکے دوران ایک شخص نے ہراساں کیا،مشکوک شخص نے گردن اور کمر کو کئی بار چھوا، اداکارہ نے فلائٹ کے کیبن کریو کو بلایا لیکن کسی نے کوئی کارروائی نہ کی۔

اداکارہ نے روتے ہوئے اپنی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ وہ بہت زیادہ پریشان ہیں، کیا گھر کی خواتین کو بھی یہ لوگ ایسے ہی عزت دیتے ہیں۔

عدالت نے ملزم کو بچوں اور خواتین کو ہراساں کرنے کے قانون کے تحت 13 دسمبر پر پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -