جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ، کھلاڑیوں نے ذکا اشرف کو تحفظات سے آگاہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹرز نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر تحفظات سے آگاہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کھلاڑیوں سے ملاقات کے لیے ہمبنٹوٹا میں ٹیم ہوٹل پہنچ گئے اس دوران کھلاڑیوں نے چیئرمین کو سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف نے معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

ذکا اشرف نے ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ورلڈ کلاس بولرز اور بیٹرز ہیں، کوئی وجہ نہیں کہ ہم ٹرافی نہ جیتیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کل سے سری لنکا میں شروع ہوگی۔
تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دو میچز ہمبنٹوٹا اور آخری کولمبو میں ہوگا۔

سیریز کا پہلا ون ڈے کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں