پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

زرین خان کی کارسے اندوہناک حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی اداکارہ زرین خان کی گاڑی سے پیش آنے والے افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات بھارتی شہر گوا کے علاقے انجونا میں بدھ کو رات گئے پیش آیا ، 31 سالہ نوجوان گاڑی کے نیچے روندا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام نتیش گورا ل ہے اور وہ ماپوسا نامی قریبی علاقے کا رہائشی تھا۔ حادثے کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں ماپوسا کے اسیلو نامی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں وہ سر میں آنے والی سنگین چوٹوں کی
تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت کارمیں اداکارہ زرین خان اوران کے ڈرائیورعلی عباس دونوں موجود تھے، ہم حادثے کی تفتیش کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روزقبل بھی اداکارہ زرین خان اپنی مینیجرکے باعث خبروں کی زینت بنی تھیں انہوں نے اپنی سابق مینجرکے خلاف دھوکا اور فریب کرنے کا الزام لگایا تھا۔

کچھ عرصہ قبل ایک بھارتی ویب سائٹ نے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ زرین خان پاکستانی اوپنر بلے باز فخر زمان کو دل دے بیٹھی ہیں جس کی زرین خان نے تردید کردی ہے۔

ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ زرین خان کو فخر زمان کا لک، ہیئر اسٹائل اور ان کے کھیلنے کا انداز بہت پسند ہے اور یہی وجہ ہے کہ زرین خان پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی پر اپنا دل ہار بیٹھی ہیں۔

تاہم زرین خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی میڈیا کی اس خبر کو جھوٹی اور بکواس قرار دیتے ہوئے اپنے اور فخر زمان کے درمیان تعلقات کی تردید کردی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں