جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

زرین خان نے پاکستانی کرکٹر کے ساتھ تعلقات کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے پاکستانی کرکٹر فخر زمان کے تعلقات کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی ویب سائٹ نے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ زرین خان پاکستانی اوپنر بلے باز فخر زمان کو دل دے بیٹھی ہیں جس کی زرین خان نے تردید کردی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق زرین خان کو فخر زمان کا لک، ہیئر اسٹائل اور ان کے کھیلنے کا انداز بہت پسند ہے اور یہی وجہ ہے کہ زرین خان پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی پر اپنا دل ہار بیٹھی ہیں۔

دوسری جانب زرین خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی میڈیا کی اس خبر کو جھوٹی اور بکواس قرار دیتے ہوئے اپنے اور فخر زمان کے درمیان تعلقات کی تردید کردی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہےکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے کسی بھارتی اداکارہ کے تعلقات کو پاکستانی کرکٹر کے ساتھ جوڑا گیا ہے، اس سے قبل نامور کھلاڑی شعیب اختر اور شاہد آفریدی کے حوالے سے بھی بھارتی میڈیا میں اس طرح کی من گھڑت رپورٹیں شائع ہوتی رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں