ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

فضل الرحمٰن کے ساتھ ’مولانا‘ کا لفظ ہٹا دیا جائے: زرتاج گل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل وزیر نے مطالبہ کیا ہے کہ فضل الرحمٰن کے نام کے ساتھ ’مولانا‘ کا لفظ ہٹا دیا جائے۔

زرتاج گل نے اپنے ایک بیان میں سوال اٹھایا کہ فضل الرحمٰن نے خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، کیا الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس بھیجا؟

سابق وزیر مملکت نے کہا کہ ان کی پارٹی کا تو خواتین ونگ ہی نہیں ہے، ان کی پارٹی کو سیاست کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل نے مریم نواز کو کھلا چیلنج دے دیا

مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو چیلنج کیا تھا کہ اپنے پسند کے حلقے سے انتخاب لڑیں میں شکست دوں گی، صرف پی ٹی آئی میں خواتین کو نمائندگی دی جاتی ہے باقی جماعتوں میں مریم نانی کا پرس اٹھانا پڑتا ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ ڈی جی خان کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان دوتہائی اکثریت سے دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عام انتخابات کی تیاری کرنے کو کہا ہے، جب بھی جنرل الیکشن ہوگا تو پی ٹی آئی ہی جیتے گی، عمران خان جب کہیں گے اسمبلیوں سے استعفے دے دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں