ممبئی: بالی ووڈ کی نئی فلم زیر وکا دوسرا گانا ریلیز کردیا گیا جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 21 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی جس میں کنگ خان، انوشکا اور کترینہ کیف سمیت دیگر اسٹارز اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
قبل ازیں فلم کا ٹریلر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے روز جاری کیا گیا تھا جس نے مختصر وقت میں ہی تہلکہ مچا دیا تھا۔
ہدایت کار آنند ایل رائے کی جانب سے فلم کا دوسرا گانا ’عشق بازی‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا، جو شاہ رخ، سلمان اور کترینہ کیف پر فلمایا گیا۔ یہ مکمل طور پر ڈانسنگ ٹریک ہے۔
مزید پڑھیں: زیرو: باؤا سنگھ اور آفیہ یوسفزئی کی محبت کا پہلا گانا ریلیز
قبل ازیں کنگ خان نے ایک روز قبل ٹویٹ کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’اکیلے چلے تھے عشق کے سفر پر، کرنے محبوب کو راضی، دوست ایسا ملا رہا میں، کرآئے عشق بازی‘۔
علاوہ ازیں ہدایت کار آنند ایل رائے نے ٹویٹ کیا کہ ’اکیلے تھے تو چمک تھی، ساتھ آئے تو آیا ہے نور، نہ جانے ان کی عشق بازی کرے گی کتنوں کا جیارا چکنا چور‘۔
اس فلم میں شاہ رخ خان پستہ قد (بونے) شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی عمر 38 برس ہے، علاوہ ازیں انوشکا شرما امیر گھرانے کی معذور لڑکی بنی ہیں جبکہ کترینہ اداکارہ کا کردار ادا کرتے ہی نظر آئیں گی۔
قبل ازیں ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے 3 منٹ 14 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر میں دکھایا گیا تھا کہ شاہ رخ خان اپنے لیے لڑکی کی تلاش میں ہوتے ہیں تو اسی دوران ان کے ہاتھ میں آفیہ یوسفزئی کی تصویر آجاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’زیرو‘ ’معذور لڑکی کی سچی محبت کو ٹھکرانے والا پستہ قد شخص‘
کنگ خان کو تصویر پسند آجاتی ہے اس لیے باؤا سنگھ لڑکی کو دیکھنے کے لیے ایک اسکول کی تقریب میں پہنچ جاتے ہیں مگر اسی دوران جب اُن کی اسٹیج پر نظر پڑتی ہے تو وہ ہکا بکا رہ جاتے ہیں کیونکہ ’آفیہ ‘ دماغی فالج کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزار رہی ہے۔
شاہ رخ خان انوشکا سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور پھر دونوں کی ایک دوسرے سے قربت بڑھ جاتی ہے، بعد ازاں اداکارہ کترینہ کیف کی انٹری ہوتی ہے جو فلم اسٹار کا کردار ادا کررہی ہیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کنگ خان کا انوشکا سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے جس کے بعد وہ کترینہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں مگر یہ کہانی بھی کامیاب ہوتی نظر نہیں آئی۔
ٹریلر کے آخر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اسپیس شپ میں بیٹھ کر خلا میں جاررہے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان باؤا سنگھ، انوشکا شرما عافیہ اور کترینہ کیف اپنا ہی کردار نبھا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلم زیرو: مسٹرپرفیکٹ کنگ خان کی اداکاری کے معترف
فلم کی ہدایت کاری کے انجام آنند ایل رائے نے انجام دیے جبکہ پروڈیوسر کنگ خان کی اہلیہ گوری خان ہیں۔ زیرو میں کنگ خان کے ساتھ کئی معروف فلمی شخصیات مختصر کردار کریں گی جن میں سلمان خان بھی شامل ہیں۔