پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اگر اچھا اسکرپٹ‌ ملا، تو سلمان خان کے ساتھ ضرور کام کروں‌ گا: آنند ایل رائے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے کہا ہے کہ اگر ان کے پاس موزوں‌ اسکرپٹ‌ ہوگا، تو  وہ سلمان خان کے ساتھ ضرور کام کریں‌ گے.

تفصیلات کے مطابق اپنے میگا بجٹ فلم "زیرو” کی پرموشن میں‌ مصروف ہدایت کار آنند ایل رائے کا کہنا ہے کہ ہر کوئی سلمان خان کے ساتھ  کام کرنے کا خواہش مند ہے، وہ بھی چاہتے ہیں کہ سپراسٹار ان کی فلم میں جلوہ گر ہوں.

البتہ انھوں نے واضح کیا کہ یہ اسی صورت ممکن ہے، جب ان کے پاس ایک اچھا اسکرپٹ‌ ہو.

آنند ایل رائے نے کہا کہ فلم ’’رانجھنا‘‘ کی تکمیل کے بعد ان کے دل میں ایک بڑے کینوس کی میگا بجٹ فلم کرنے کا خیال پیدا ہوا، مگر شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنے سے پہلے انھوں نے اسکرپٹ تیار کیا.

انھو‌ں نے کہا کہ ’’زیرو ‘‘کی کہانی مکمل ہونے کے بعد انھیں یوں‌ لگا کہ یہ کردار شاہ رخ خان ہی کرسکتے ہیں، جب وہ اسکرپٹ لے کر کنگ خان سے ملے، تو انھوں نے بھی اسے پسند کیا.


مزید پڑھیں: زیرو:  باؤا سنگھ اور آفیہ یوسفزئی کی محبت کا پہلا گانا ریلیز


یاد رہے کہ فلم کے ایک گیت میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ساتھ جلوہ گر ہوں گے، جس کا ناظرین شدت سے انتظار کر رہے ہیں.

اسی تناظر جب آنند ایل رائے سے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں ایک اچھے اسکرپٹ‌کے ساتھ سلمان خان کے ساتھ ضرور کام کریں گے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں