ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

حالیہ بارشوں سے لسبیلہ کا ایک گاؤں متاثر ہوا‘ ضیا لانگو

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے سبی اور نصیرآباد متاثر نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان نے ضیا لانگو کا پی ڈی ایم اے کا دورہ کیا، پی ڈی ایم اے نے وزیرداخلہ بلوچستان کو بارشوں کی صورت حال پربریفنگ دی۔

صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ بارشوں کے بعد سبی اور نصیرآباد متاثر نہیں ہوئے، حالیہ بارشوں سے لسبیلہ کا ایک گاؤں متاثرہوا ہے۔

- Advertisement -

ضیا لانگو نے کہا کہ متاثر گاؤں میں پھنسے60 افراد کے لیے ریسکیو کا عمل جاری ہے، لسبیلہ کے 2سو خاندانوں کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کی ہدایت پربرفباری سے متاثرہ سڑکیں کھول دیں گئیں۔

صوبہ بلوچستان میں موسلادھار بارش نے خشک سالی کا زور توڑ دیا، بلوچستان حکومت نے لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ کرکے پاک فوج سے مدد طلب کرلی۔

شاہراہ پر پانی جمع ہونے، رابطہ سڑکیں اور پل بہنے کے باعث کوئٹہ کراچی اور تربت کراچی شاہراہ سمیت کئی رابطہ سڑکیں آمدورفت کے لیے بند ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار میں 45، لسبیلہ میں 39، پسنی میں 28 ، تربت میں 24، سبی میں 21، قلات میں 19، گودار میں‌ 16، جیوانی میں 15، بارکھان میں 13، ژوب میں 12 ، کوئٹہ میں 15، اور پنجگور میں ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں