تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسمارٹ فون کی بیٹری صرف 60 سیکنڈ میں چارج

نیویارک :عام طور پر اسمارٹ فون کو چارج  کرنے مین کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں مگر اب صرف 60 سیکنڈ میں  موبائل  چارج ہوجائے گا۔

امریکی اسٹینفورڈ یونیورسٹی  نے ایسی بیٹری تیار کرلی ہے، جو  صرف60 سیکنڈ میں چارج ہوجاتی ہے، جو اس صنعت میں انقلاب برپا کرسکتی ہے۔

یہ نئی بیٹری لمحوں میں چارج ہوجاتی ہے اور ایک منٹ کے اندر ہی اتنی بجلی اپنے اندر جذب کرلیتی ہے جتنی کسی عام اسمارٹ فون، لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹ کی بیٹری کئی گھنٹوں کرتی ہے۔ یہ بیٹری صنعت میں انقلاب برپا کرسکتی ہے۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیار کردہ بیٹری زیادہ مہنگی بھی نہیں اور ہر ایک کے خواب کی تعبیر ہے۔

مثال کے طور پر آئی فون سکس کی بیٹری کو مکمل چارج کرنے کے لیے 2 گھنٹے درکار ہوتے ہیں تاہم اس نئی بیٹری کو لگا کر یہ دورانیہ محض 60 سیکنڈ تک لایا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -