تازہ ترین

اونچی ہیل پیروں کیلئے خطرناک

کراچی: طبی ماہرین کے مطابق اونچی ہیل پیروں کے لیے خطرناک ہے۔

جنوبی کوریا میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق جو خواتین تین سال سے زیادہ عرصےتک مسلسل اونچی ایڑی کے جوتے استعمال کرتی ہیں۔وہ اپنے ٹخنوں کی تباہی کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق اونچی ایڑی والے جوتوں کے استعمال سے ٹخنوں کے مسلز کی مضبوطی متاثر ہوتی ہے۔

پیروں کی پوزیشن غیر متوازن ہونے سے پیروں میں درد آہستہ آہستہ بڑھ جا تا ہے جو بعد میں کسی بڑی بیماری کا سبب بھی بن سکتاہے۔

اکثر خواتین سمجھتی ہیں کہ اونچی ہیل والی سینڈل عورت کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے اسی لیے تقریبات سے لے کر کیٹ واک تک خواتین اونچی ہیل والی سینڈل یا سینڈل پہننا پسند کرتی ہیں لیکن انہیں شاید یہ خبرنہیں کہ اونچی ہیل پاؤں اور کمر سمیت ایڑھی میں خطرناک تکلیف کی وجہ بنتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کمر کی تکلیف اکثر مستقل اونچی ہیل استعمال کرنے والی خواتین میں سامنے آتی ہے کیونکہ اونچی ہیل کا استعمال جسم کو غیر متوازن کردیتا ہے۔

 خواتین اس بات سے بھی نابلد ہوتی ہیں کہ اتنی اونچی ہیل ان کی صحت کیلئے کتنی نقصان دہ ہے۔ ضرورت اس بات کی ہیکہ خواتین اپنے مزاج اور صحت کو مدنظر رکھا کر اونچی ہیل کا استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -