تازہ ترین

جرمنی میں دنیا کا سب سے بڑا کرسمس ٹری روشن کردیا گیا

جرمنی: دنیا کا سب سے بڑا کرسمس ٹری روشن کردیا گیا ہے۔

دنیا بھر مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جرمنی کا قصبہ ڈارٹمنڈ اڑتالیس ہزار قمقموں سے جگمگا اٹھا،  جہان مرکزی بازار میں سجا، دنیا کا سب سے بڑا کرسمس ٹری روشن کردیا گیا ہے۔

اڑتالیس ہزار جھلملاتی روشنیوں نے سیاحوں پر سحر طاری کیا تو کرسمس سونگز نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا، درخت پر لگی تتلیاں اور مختلف مصنوعی پرندے دلفریب منظر پیش کر رہے ہیں، رضاکاروں نے تین ماہ کی انتھک محنت کرکے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -