اسلام آباد : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والی کمی جہاں عوام کیلئے خوش آئند ہے وہیں حکومت کی پریشانی کا باعث بھی بن رہی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سے صرف تیل برآمد کرنے والے ممالک کیلئے پریشان کن نہیں بلکہ دیگر ممالک بھی اس صورت حال کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔
اوپیک ممالک کی آمدنی میں کمی کے باعث پاکستان سمیت دیگر ممالک کے درآمدات پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث ٹیکسوں کی مد میں آمدنی میں بھی کمی ہورہی ہے۔
- Advertisement -
اس کے علاوہ حکومتی تحویل میں موجود آئل اینڈ گیس کی آمدنی میں بھی کمی متوقع ہے۔