جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی آج قوت سماعت کاعالمی دن منایا گیا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ( ویب ڈیسک) دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی قوت سماعت کاعالمی دن منایاگیا، سماعت کے ماہرین نے انکشاف کیاہے کہ پاکستان میں قوت سماعت کے مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہواہے جس کی بڑی وجہ شور کی آلودگی ،ہارن اور شور مچانے والے آلات کا بے جا استعمال ہے ۔

قوت سماعت کے عالمی دن کے موقع پرکراچی میں نجی فلاحی تنظیم کی جانب سے لگائے گئے خصوصی کیمپ میں سماعت کے امرا مرض میں مبتلاافرادکومفت علاج اور ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی جسے شہریوں نے سراہا۔

قوت سماعت کے ماہرین نے بتایاگیاکہ بے جاشورشرابے کے باعث قوت سماعت کے مریضوں کی شراح میں خطر ناک حدتک اضافہ ہواہے، طبی ماہرین کاکہناہے کہ سماعت کے امراض میں مبتلا افراد بروقت اپنے معلج سے رجوع کریں اور علاج پرمکمل توجہ دیں توحوصلہ افزاء نتائج حاصل کیئے جاسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں