اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ روس اور ایران سے وسیع تر تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں ، جس میں بڑی سرمایہ کاری بھی شامل ہے جبکہ ایران کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے کا از سر نو جائزہ لے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر تجارت نے روس اور ایران سے ملکی تجارت اور سرمائے میں اضافے اور ان کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کےحوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے بھرپور تعاون سے تجارتی تعلقات کو نئی بنیادوں پر استوار کرنے کےلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے تعاون سے پاک ایران سرحد پر تین نئی تجارتی چیک پوسٹوں کی تعمیر کی جائیں گی، انہوں نے بتایا کہ پاکستانی تاجروں کو روس کے ویزوں کے حصول میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کےلئے روسی حکام سے بات کریں گے۔