اشتہار

سمندری طوفان اشوبھا کی رفتار میں اضافہ، کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارشیں متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بحیرہ عرب میں سمندری طوفان اشوبھا کی رفتار میں اضافہ ہوگیا، طوفان اگلے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹو ں میں عمان کے ساحل سےٹکرائے گا جبکہ آئندہ بارہ گھنٹوں میں کراچی اور حیدرآباد سمیت بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ساحل پر دس سے بارہ فٹ اونچی لہریں ہوسکتی ہیں۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں اٹھنے والا طوفان اشوبھا کی رفتار پندرہ ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے، طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں 550کلو میٹر دور ہے، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔

ڈائریکٹر محمکہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے میں کراچی سمیت حیدرآباد اور سندھ کےساحلی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اشوبھا کے باعث سمندر میں تیزی رہے گی، دس سے بارہ فٹ اونچی لہریں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے ساحلی علاقوں کو براہ راست اس طوفان سے کوئی خطرہ نہیں جبکہ کراچی اور حیدرآباد سمیت بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بارش کا امکان ہے۔

سمندری طوفان کے پیش نظر ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کراچی کے ساحل پر نہانے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں