اشتہار

‘گھر کے اطراف نامعلوم افراد گھوم رہے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حمایتی معروف گلوکار سلمان احمد کو بھی ہراساں کیا جانے لگا۔

معروف گلوکار سلمان احمد نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے گھر کے اردگرد گاڑیوں میں نامعلوم افراد گھوم رہے ہیں آج راناثنااللہ کے کارکنوں گلوبٹوں نے میرے گھر والوں کودھمکی دی ہے۔

سلمان احمد نے کہا کہ گھر والوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد آپ کا پوچھ رہےہیں اس قسم کی حرکتیں 2 ہفتے سے ہو رہی ہیں ایسے ہی 2 ہفتے سے صحافیوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے ایسے ہی ایازامیر پر تشدد کیا گیا اور عمران ریاض کو جیسےگرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خواتین اور نوجوانوں پر تشدد کیا جا رہا ہے ایسا لگ رہا ہے پاکستان میں جمہوریت نہیں فاشزم ہے ایف آئی اے کا سائبرکرائم سےمتعلق آج کوئی نوٹس بھی آیا ہے۔

سلمان احمد نے کہا کہ فیملی یا رشتےداروں کو کچھ ہوا تو شہبازشریف، مریم نواز اور راناثنااللہ ذمہ دار ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں