ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

یومِ عاشورکی اہمیت و فضیلت

اشتہار

حیرت انگیز

محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔ اس ماہ کی دسویں تاریخ کو ”یومِ عاشور“بھی کہا جاتا ہے جس کو بہت زیادہ عظمت واہمیت اورفضیلت حاصل ہے ۔
ایک حدیث میں رسول اللہﷺکافرمان ہے کہ محرم اللہ کے لیے ہے،اس کی تعظیم کرو،جس نے ماہِ محرم کی قدرکی، اللہ تعالیٰ اسے جنت میں عزت عطافرمائے گااوردوزَخ سے نجات عطافرمائے گا۔

 یوم عاشورہ بڑا ہی مہتم بالشان اور شرف عظمت والا دن ہے اس دن تاریخ کے عظیم واقعات رونما ہوئے ہیں۔

یومِ عاشور : حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش ہوئی۔

یومِ عاشور: حضرت آدم جنت سے زمین پربھیجے گئے تھے تا کہ انسانیت کی تخلیق ہو اور اللہ تعالیٰ کی توحیدومعرفت کا پیغام مخلوقِ عالم تک پہنچے۔

- Advertisement -

یومِ عاشور: حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی.

یومِ عاشور: حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ولادت ہوئی۔

یومِ عاشور: حضرت ابراہیم علیہ السلام کونمرود کی آگ سے نجات ملی۔

یومِ عاشور: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت ہوئی اورآپ آسمان پر اٹھائے گئے۔

یومِ عاشور: حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم کو فرعون سے نجات ملی اور فرعون اور اس کا لشکردریائے نیل میں غرق ہوا۔

یومِ عاشور: حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ سے باہرآئے تھے۔

یومِ عاشور: حضرت یعقوب علیہ السلام کی آنکھوں کی بینائی واپس آئی تھی۔

یومِ عاشور: اللہ تعالیٰ نے عرش وفرش،زمینوں، آسمانوں اورلوح وقلم کو پیدا فرمایا۔

یومِ عاشور: اللہ تعالیٰ نے پہلی بار آسمان سے بارش نازل فرمائی۔

یومِ عاشور: ساری دنیا اور ساری مخلوق فنا ہوگی اور قیامت قائم ہوگی۔

یومِ عاشور: حضور ﷺ کے نواسے، حضرت فاطمہ ؓ کے لخت جگر اور علی کرم اللہ وجہہ کے نور نظر حضرت حسینؓ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کا عظیم اور کربناک واقعہ پیش آیا۔

گھر لٹانا جان دینا کوئی تجھ سے سیکھ جائے
جانِ عالَم ہو فدا،اے خاندانِ اہلِ بیت

Comments

اہم ترین

مزید خبریں