ڈی جی الیکشن کمیشن کہتے ہیں خیبرپختونخوا میں با ئیو میٹک سسٹم کے لئے اٹھائیس دسمبر کو فرضی مشق کروائی جا ئے گی۔ نتائج اکتیس دسمبر کو کمیشن کے سامنے رکھے جائیں گے، کمیشن کی منظوری کے بعدسسٹم متعارف کروادیں گے۔
ڈی جی الیکشن کمیشن کہتے ہیں مشق کے نتائج اکیتس دسمبر کو کمیشن کے سامنےرکھے جائیں گے بائیو میٹرک سسٹم کمیشن کی منظوری کے بعد ہی قابل استعمال ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ کے پی کے میں باون ہزارپولنگ اسٹیشنز میں ہر ایک بوتھ کے لئے ایک بائیو میٹرک مشین درکار ہوگی اور ایک بائیو میٹرک سسٹم پر چالیس ہزار روپے کا خرچہ آئے گا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول پندرہ جنوری کو جاری کیا جائےگا۔
خیبرپختونخواہ جنوری کے پہلے ہفتے میں حلقہ بندیاں اور قوانین کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دے گا۔