جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

رحمتوں اور نعمتوں والی رات کی اہمیت و فضیلت

اشتہار

حیرت انگیز

جب المرجب اسلامی سال کا ساتواں مہینہ ہے، اللہ رب العزت نے سال کے بارہ مہینوں میں مختلف دنوں اور راتوں کی خاص اہمیت وفضیلت بیان کر کے انکی خاص خاص برکات وخصوصیات بیان فرمائی ہیں۔

شب معراج جہاں عالم انسانیت کو ورطہ حیرت میں ڈالنے والا واقعہ ہے، وہیں یہ امت مسلمہ کیلئے عظیم فضیلت کی رات قرار دی گئی ہے۔

اسراء  اور معراج کے واقعہ نے فکرِ انسانی کو ایک نیا موڑ عطا کیا اور تاریخ پر ایسے دور رس اثرات ڈالے ہیں، جس کے نتیجے میں فکر و نظر کی رسائی کو بڑی وسعت حاصل ہوئی۔ یہ واقعہ حضور اکرم کا امتیازی معجزہ ہے۔

واقعہ معراج انسان کو ہدایت اور ترقی و کامرانی کی راہوں پر گامزن کرتا ہے، اس عظیم رات میں پانچ نمازوں کی فرضیت کے انعام سے بھی نوازا گیا، اللہ تعالٰی نے اس واقعہ کے ذریعے اپنی قدرت کے بے شمار عجائبات کو ظاہر کیا ہے، پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کو رات ہی رات میں مسجد الحرام سے مسجد اقصٰی لے گیا، واقعہ معراج کی یاد میں اہل ایمان اس رات زیادہ سے زیادہ عبادت کرتے ہی


Darood e Taj Hooria Rafique Khawaten Shab e… by Khawar16986

ستائیس رجب وہ دن ہے، جس دن اﷲ تعالیٰ نے حضور اکرم ﷺ کو رسالت عطاء فرمائی اور 27رجب کو ہی حضور اکرم ﷺ نے معراج کی سعادت حاصل کی۔

شب معراج کا واقعہ حضور اکرم  کی زندگی کا ایک بہت ہی عظیم الشان واقعہ ہے، جس میں حضور اکرم ﷺ کو اتنا بڑا مقام عطا کیا گیا، بے شک وہ رات بڑی عظیم الشان تھی۔

شب معراج جہاں عالم انسانیت کو ورطہ حیرت میں ڈالنے والا واقعہ ہے وہیں یہ امت مسلمہ کیلئے عظیم فضیلت کی رات قرار دی گئی ہے۔ دیکھتے ہیں لاہور سے احمر کھوکھر کی رپورٹ۔
اسراءاور معراج کے واقعہ نے فکرِ انسانی کو ایک نیا موڑ عطا کیا اور تاریخ پر ایسے دوررس اثرات ڈالے ہیں جس کے نتیجے میں فکر و نظر کی رسائی کو بڑی وسعت حاصل ہوئی۔ یہ واقعہ حضور اکرم کا امتیازی معجزہ ہے۔ ساٹ واقعہ معراج انسان کو ہدایت اور ترقی و کامرانی کی راہوں پر گامزن کرتا ہے، اس عظیم رات میں پانچ نمازوں کی فرضیت کے انعام سے بھی نوازا گیا۔ ساٹ اللہ تعالٰی نے اس واقعہ کے ذریعے اپنی قدرت کے بے شمار عجائبات کو ظاہر کیا ہے۔ سائن آف پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کو رات ہی رات میں مسجد الحرام سے مسجد اقصٰی لے گیا، واقعہ معراج کی یاد میں اہل ایمان اس رات زیادہ سے زیادہ عبادت کرتے ہی

شب معراج رحمتوں اور نعمتوں کی رات ہے، یہ وہی رات ہے جب حضور نبی کریم ﷺ  امت کے لئے 5 فرض نمازوں اور رمضان المبارک کے روزوں کا تحفہ لے کر آئے۔


Main Behek Sakun Yeh Majaal Kya by Fassih Uddin… by aryqtv

حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا، رجب اﷲ تعالیٰ کا مہینہ ہے شعبان میرا اور رمضان میری اُمت کا مہینہ ہے۔

یک اور جگہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و الہ و صحبہ وسلم نے یوں ارشاد فرمایا :۔ رجب کی فضیلت تمام مہینوں پر ایسی ہے جیسے قرآن کی فضیلت تمام ذکروں (صحیفوں) کتابوں پر ہے اور تمام مہینوں پر شعبان کی فضیلت ایسی ہے، جیسی محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ و الہ و صحبہ وسلم کی فضیلت باقی تمام انبیائے کرام پر ہے اور تمام مہینوں پر رمضان کی فضیلت ایسی ہے جیسے اللہ تعالیٰ کی فضیلت تمام مخلوق بندوں پر ہے۔

حدیث شریف کے مطابق "رجب المرجب” اللہ کا مہینہ ہے، یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جل مجدہ نے اپنے محبوب سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی حسن الوہیت و ربوبیت کی جلوہ گاہوں میں ستائیس 27رجب کی شب بلوا کر "معراج شریف” سے مشرف فرمایا۔ ستائیسویں شب میں آقائے دو جہاں علیہ الصلوۃ والسلام حضرت ام ہانی رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مکان (واقع بیت اللہ شریف کی دیواروں موسوم مستجار اور مستجاب کے کارنر رکن یمانی کے سامنے) میں تشریف فرما تھے اور یہیں حضرت جبرئیل امین علیہ السلام ستر یا اسی ہزار ملائکہ کی رفاقت میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے، اس موقع پر حضرت جبرئیل علیہ السلام اور حضرت میکائیل علیہ السلام کے ذمہ اللہ تعالیٰ نے یہ کام سونپے کہ میرے محبوب کو براق پر سوار کرانے کے لئے اے جبرئیل تمہارے ذمہ رکاب تھامنا اور اے میکائیل تمہارے ذمہ لگام تھامنا ہے۔


Naat By Hooriya Faheem by aryqtv

سفرِ معراج اپنے تین مراحل میں

 پہلا مرحلہ

سفرِ معراج کا پہلا مرحلہ مسجدُ الحرام سے مسجدِ اقصیٰ تک کا ہے۔ یہ زمینی سفر ہے۔

دُوسرا مرحلہ

سفرِ معراج کا دوسرا مرحلہ مسجدِ اقصیٰ سے لے کر سدرۃ ُالمنتہیٰ تک ہے۔ یہ کرۂ ارضی سے کہکشاؤں کے اس پار واقع نورانی دنیا تک سفر ہے۔

تیسرا مرحلہ

سفرِ معراج کا تیسرا مرحلہ سدرۃ ُالمنتہیٰ سے آگے قاب قوسین اور اس سے بھی آگے تک کا ہے۔ چونکہ یہ سفر محبت اور عظمت کا سفر تھا اور یہ ملاقات محب اور محبوب کی خاص ملاقات تھی لہٰذا اس رودادِ محبت کو راز میں رکھا گیا۔ سورۃ ُالنجم میں فقط اتنا فرمایا کہ وہاں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جو راز اور پیار کی باتیں کرنا چاہیں وہ کر لیں۔

حضرت سیدنا امام محمد غزالیؒ مکاشفۃ القلوب میں فرماتے ہیں "رجب” دراصل ترجیب سے نکلا ہے, اس کے معنی ہیں تعظیم کرنا اس کو اَلْاَحسبْ یعنی سب سے تیز بہاؤ بھی کہتے ہیں اس لیے کہ اس ماہِ مبارک میں توبہ کرنے والوں پر رحمت کا بہاؤ تیز ہو جاتا ہے اور عبادت کرنے والوں پر قبولیت کے انوار کا فیضان ہوتاہے۔

آقاﷺکاارشادپاک ہے کہ بے شک رجب عظمت والامہینہ ہے اس میں نیکیوں کا ثواب دگنا ہوتا ہے، جو شخص رجب کا ایک دن کا روزہ رکھے گا تو گویا اس نے سال بھر کے روزے رکھے ۔


Main Behek Sakun Yeh Majaal Kya by Fassih Uddin… by aryqtv

ستائیسویں رجب المرجب کے روزے کی بڑی فضیلت ہے، حضرت سلمان فارسی ؓ سے روایت ہے کہ سرکار مدینہ راحت قلب وسینہ ﷺنے ارشاد فرمایا رجب میں ایک دن اوررات ہے جواس دن کاروزہ رکھے اوروہ رات نوافل میں گزارے یہ سوبرس کے روزوں کے برابرہواوروہ ۷۲ویں رجب ہے اسی تاریخ کواللہ پاک نے محمدﷺکومبعوث فرمایا۔  ’شعب الایمان

حضرت سیدناانس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہؐ نے ارشاد فرمایا جنت میں ایک نہر ہے، جسے رجب کہا جاتا ہے، جو دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے تو جو کوئی رجب میں روزے رکھے گا تو اللہ پاک اسے اس نہرسے سیراب کریگا،  "شُعب الایمان، مکاشفۃ القلوب

حضور اکرم نور مجسمؐ نے ارشاد فرمایا کہ ’’رجب اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے جس نے رجب کا ایک روزہ رکھا اس نے اپنے لئے اللہ تعالیٰ کی رضا کو واجب کر لیا۔  ’ مکاشفۃ القلوب

اہم ترین

مزید خبریں