جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

مہنگائی پشاورمیں، لاہورمیں احتجاج سمجھ سے بالا ترہے، آفتاب شیرپاؤ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ مہنگائی پشاور میں ہے ، جبکہ احتجاج لاہور میں کیا جارہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان میں بھی بدامنی بلوچستان حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔

کوئٹہ میں نواب بگٹی قتل کیس کے سلسلے میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختوانخوا میں حکومت کی رٹ ہے اور نہ ہی آئینی و قانونی تقاضوں کو پورا کیا جارہا ہے سات ماہ ہوگئے کوئی پارلیمانی کمیٹی ہی نہیں بنائی گئی۔،

آفتاب احمد شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کے قرارداد کی حمایت کرتے ہیں عمران خان کے دھرنے کی عالمی برادری بھی خلاف ہورہی ہے، پی ٹی آئی کی سولو فلائٹ سے ڈرون حملے نہیں روکے جاسکتے۔

- Advertisement -

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں