23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے چھ مجاہد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

 

بیروت: اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے مقتول سینئر کمانڈر عماد مغنیہ کے بیٹے سمیت چھ مجاہد جاں بحق
ہوگئے، حملہ شام میں گولان کے علاقے میں کیا گیا۔

اسرائیل کے سیکیورٹی ذرائع نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے گولان کی پہاڑیوں میں
قنیطرہ میں’’دہشت گردوں ‘‘کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ کے’’المنار‘‘ٹیلی ویژن نے خبرنشرکی کہ صیہونی راکٹ حملے میں حزب اللہ کے چھ مجاہدین جاں بحق
ہوئے ہیں جن کے نام بعد میں ظاہرکیے جائیں گے۔

- Advertisement -

حزب اللہ کی جانب سے موصول ہونے والے بیان کے مطابق حملے میں حزب اللہ کے ایک سینئر رہنما عماد مغنیہ کا
بیٹا جہاد مغنیہ جاں بحق ہوا ہے۔2008 میں شام میں ہونے والےایک کاربم دھماکے میں عمادمغنیہ جاں بحق ہوئے
تھے۔ اس حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے شبہات ہیں۔

دوسری جانب حزب اللہ کے نزدیکی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ حملے میں محمد عیسیٰ نامی ایک سینئر کمانڈرجاں بحق
ہوئے ہیں جو کہ تنظیم کی جانب سے شام اورعراق میں جاری آپریشن کی نگرانی کررہے تھے۔

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے ’المائدین ٹیلی ویژن ‘پر اعلان کیا ہے کہ ان کی تنظیم ایرانی ساختہ ’’الفتح 110‘‘ میزائلوں سے لیس ہے جس کی رینج میں پورا اسرائیل آتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی بھی وقت صیہونی ریاست سے جنگ لڑنے کے لئے تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں