تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، رابطہ کمیٹی

کراچی :ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت ایم کیو ایم کے کارکن رفیق راجپوت کو ملزم بنا کر پیش کیا گیا ہے ،ایم کیو ایم کے خلاف الزام تراشیوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود آباد سیکٹرانچارج رفیق راجپوت کی گرفتاری کو سازش قرار دیا، رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے کہا کہ رفیق راجپوت پر سانحہ بارہ مئی سمیت بے بنیاد الزامات لگا کر اسے ملزم بنا کر پیش کیا گیا ہے۔

عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک گیر جماعت ہے، اسے بدنام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

ایم کیو ایم رہنماء حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو بھی دیگر جماعتوں کی طرح آزادی دی جائے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل بارہ مئی کے پُرتشدد واقعات کا ایک ملزم سات سال بعد گرفتارکرلیا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عبدالرفیق عرف کائیں ایم کیوایم محمودآباد سیکٹر کا انچارج اور بارہ مئی کے واقعات میں ملوث ہے، جس کا وہ اعتراف بھی کرچکا ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور زمینوں پرقبضے کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عبدالرفیق نے رئیس مما سمیت دیگر ٹارگٹ کلرز کو تحفظ دینے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والے اسلحہ چھپانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

ملزم عبدالرفیق کائیں کو آج عدالت میں پیش کیاجائے گا اور محکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے درخواست کی جائے گی۔

یاد رہے کہ بارہ مئی دوہزار سات کو سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی کراچی آمد پر بڑے پیمانے پر قتل وغارت گری ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -