ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

امریکا، کینیڈا میں سرد موسم جاری،تعلیمی ادارے بند، پروازیں منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی مشرقی اور جنوبی ریاستوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، رگوں میں خون جما دینے والی سردی نے لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کردیا۔

شدید دھند، طوفانی ہوائیں اور برف کی سفید چادر امریکا کی مشرقی اور جنوبی ریاستیں آج کل شدید دھند، طوفانی ہوائیں اور برف کی سفید چادر جیسے مناظر کی لپیٹ میں ہیں۔

نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں درجہ حرارت منفی پندرہ ڈگری تک گرگیا، نیویارک کی کچھ شاہراہوں کوشدید موسم کی وجہ سے بند کردیا گیا، برفباری سے ملک کے زرعی علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم مسلسل جاری برفباری سے امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے، کئی ریاستوں میں تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں، پروازیں منسوخ اور ٹرین اور روڈ ٹریفک معطل ہے۔

حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، دوسری جانب کینیڈا میں بھی سرد موسم کی شدتیں جاری ہیں، برفانی موسم میں لوگ معمول کی زندگی جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔

کینیڈا کے صوبے انٹاریو میں درجہ حرارت منفی چالیس ڈگری تک پہنچ گیا ہے، محکمہ موسمیات نے سردی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
       

Comments

اہم ترین

مزید خبریں