ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

امریکہ نے عمران خان کے الزامات کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکہ کی وزارتِ خارجہ نے عمران خان کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات کی تردید کردی ہے۔ ترجمان امریکی وزارت ِ خارجہ کے مطابق پاکستان میں کسی بھی قسم کے ماورائے آئین اقدام کی حمایت نہیں کرتے۔

امریکی وزارتِ خارجہ نے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کردی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف کے مطابق امریکا پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات میں ملوث نہیں ہے اور نہ ہی امریکہ کسی بھی طرح فریقین کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شامل ہے۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق امریکہ پاکستان کی سیاسی قوتوں کے درمیان پر امن مذاکرات کا چاہتا ہے اور پاکستانی حکومت کو غیرآئینی طریقوں سے تبدیل کرنے کا حامی نہیں ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ حالیہ سیاسی محاذ آرائی کا پر امن حل چاہتا ہے اور پاکستان میں کسی بھی قسم کے ماورائے آئین اقدام کی حمایت نہیں کرتا۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں