تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایپل اپنے آئی فون کی سیریز کے بعد آئی کار لا رہا ہے

نیویارک : ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل نے اپنے آپ کو ایک مرتبہ پھر منوانے کے لئے آئی کار کو متعارف کروانے کی خوش خبری سنا دی۔

ایپل اب بجلی سے چلنے والی کاریں اگلے پانچ برس کے اندر مارکیٹ میں متعارف کرائے گا، ذرائع کے مطابق ایپل اپنی یہ کاریں ایک خفیہ شعبے میں سینکڑوں ماہرین کی مدد سے بنارہا ہے تاکہ ٹیکنالوجی کی معلومات چرائی نہ جاسکیں۔

اس کار میں ایسی خود کار اور جدید سہولیات ہوں گی کہ چلانے والا دنگ رہ جائے۔ لیکن اس کےلیے سال دوہزار بیس تک انتظار کرنا ہوگا۔

جرمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جتنے کم وقت میں یہ ادارہ اپنی برقی کاریں بازار میں لانے کی کوششیں کر رہا ہے، اُسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ ادارہ بہت ہی جوش اور سرگرمی کے ساتھ اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف ہے کیونکہ عام طور پر نئی گاڑی تیار کرنے کے لیے پانچ سے لے کر سات سال تک کی مدت درکار ہوتی ہے۔

کچھ رپورٹوں کے مطابق برقی کاریں تیار کرنے والی ایک بڑی کمپنی ٹیسلا میں نئے انجینئرز بھرتی کرنے کی نگران ایک سابقہ خاتون مینیجر اب ’ایپل‘ سے وابستہ ہوچکی ہیں اور یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ ’ایپل‘ یا تو ٹیسلا میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے یا پھر اُسے خرید بھی سکتا ہے۔

اس سے پہلے حال ہی میں اس ادارے نے بتایا تھا کہ اُسے گزشتہ سہ ماہی کے دوران اٹھارہ ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے۔ کسی سہ ماہی کے لیے یہ اتنی زیادہ آمدنی ہے، جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

Comments

- Advertisement -