تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بجلی جذب کرنے والا لباس تیارکرلیا گیا

فیشن ڈیزائنر نے بجلی کو جذب کرنے والا لباس تیارکرلیا ہے۔

فیشن ڈیزائنر بولڈ اور چونکا دینے والے ڈیزائن سامنے لانا پسند کرتے ہیں مگر ایک ڈیزائنر نے نئی جدت لاتے ہوئے بجلی جذب کرنے اور دوسری جگہ منتقلی کا معاون لباس تیار کرلیا ہے۔

ڈچ ڈیزائنر انوک ویپرچیٹ نے اسٹیج پر اس کا مظاہرہ بھی کرکے دکھایا اور کوائلز کے اوپر کھڑے ہوکر پانچ لاکھ والٹ بجلی کو اپنے اندر جذب کرکے سب کو حیران کردیا۔

یہ لباس ، ہیلمٹ اور پلیٹ میٹل سے تیار کیا گیا ہے، جس میں چھ سو دھاتی رنگز استعمال کئے گئے ہیں۔ اس لباس کے ذریعے بجلی کو جذب کرکے کوائلز میں منتقل کیا جاسکتا ہے اور بجلی کی لہر بھی پیدا کی جاسکتی ہے۔

اسٹیج پر بھی جب لباس کے اندر بجلی جذب ہوئی تو اس میں سے بجلی کا شعلہ زمین سے ٹکرایا۔

Comments

- Advertisement -