تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بول ٹی وی کے صحافیوں کیلئے اےآروائی کے دروازے کھلے ہیں، سلمان اقبال

کراچی :  سی ای او اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال  نے کہا ہے کہ بول ٹی وی نیٹ ورک کے بحران میں صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے بول ٹی وی نیٹ ورک کے صحافیوں سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ صحافیوں کیلئے اے آروائی نیوز کے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ زیادہ سےزیادہ صحافیوں کوادارےمیں ملازمتیں دیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر میڈیا ہاؤسز بھی بول ٹی وی کے صحافیوں کا ساتھ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نے ہمیشہ صحافیوں کے مفاد کو ترجیح دی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بول ٹی وی کے بحران میں متاثرہ صحافیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

دریں اثناء پی ایف یو جے کے جننرل سیکیریٹری رانا عظیم نے سی ای او اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سلمان اقبال صاحب کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اے آر وائی نے جس جذبے کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے،بول کے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

 رانا عظیم کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی میڈیا ہاؤس بند نہ ہو۔

Comments

- Advertisement -