تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بٹن کے سائز جتنا حیرت انگیز پروسیسر بنالیا گیا

امریکہ : بٹن کے سائز جتنا حیرت انگیز پروسیسر متعارف کرادیا گیا ہے۔

امریکہ میں انٹل کمپنی نے بٹن کے سائز جتنا حیرت انگیز انٹل کیوری نامی پروسیسر متعارف کرا دیا ہے، انٹیل ایڈیسن سے بھی چھوٹا بٹن کے سائز کا یہ پروسیسر اس سال کے وسط میں دستیاب ہوگا۔

انٹیل کیوری کو بے شمار چھوٹی اور وئیر ایبل ڈیوائسز میں لگایا جاسکتا ہے، انٹل کیوری بجلی کے استعمال میں بھی کفایت شعار ہے، چھوٹے سکے کے سائز کی بیٹری میں بھی یہ کافی عرصے چل سکتا ہے۔

انٹل اس سے پہلے بھی چھوٹے سائز میں پراسیسر متعارف کراتا رہا ہے مگر انٹل کیوری2014 میں متعارف کرائے گئے انٹل ایڈیسن سے بھی چھوٹا ہے۔ انٹل ایڈیسن کو 2014 کے کنزیومر الیکٹرانکس شو میں متعارف کرایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -