تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بیوی کے ساتھ تکرار دل کے لئے خطرناک بھی ہوسکتی ہے،نئی تحقیق

نیویارک: بیوی اور شوہر کے درمیان تکرار صرف مزاج ہی اپ سیٹ نہیں کرتی بلکہ یہ آپ کے دل کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

امریکا کی اوٹاہ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد اپنی بیوی پر بھروسہ نہیں کرتے اور یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی شریک حیات انہیں سہارا دینے سے قاصر ہے، ان میں امراض قلب کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بیوی کے ساتھ جھگڑے کرنا دل کے امراض کے ساتھ ساتھ کئی سنگین امراض کا باعث بن سکتا ہے تو اگر اپنے دل سے پیار ہے تو لڑائی جھگڑوں کو بھول جائیں اور خطرناک بیماریوں کو دور بھگائیں۔

Comments

- Advertisement -