تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

حکومت بیشتر ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اکانومی سروے پیش کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ حکومت معاشی ترقی کا5.1فیصد ہدف حاصل نہ کر سکی، جبکہ انہوں نے اس سال جی ڈی پی کا ہدف سات فیصد تک لیجانےکا اعلان کیا ہے۔ ،

اے آر وائی کے اسپشل پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قرشی کا کہنا تھا کہ حکومت کی مجموعی کارکردگی اچھی دیکھائی نہیں رہی، حکومت بیشر ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو سسٹم اسپیس ملا لیکن حکومت  اس کا فائدہ نہیں اٹھا پائی،  تیل کی قیمتیں جتنی کم کرنی چاہیئے تھیں حکومت نے اتنی کم نہیں کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دو سالوں کا اگر مجموعہ بتائیں تو حکومت کی کارکردگی میں لوگوں کے روزگار کے مواقع بند ہوئے ہیں بڑی تعداد میں لوگ بے روز گار ہوئے ہیں ، غربت کا سد باب نہیں کیا گیا ،اس وقت معشیت کا 7 فیصد حصہ ایسا ہے جو غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کر رہا ہے ۔

معیشت پر بہت بڑا بوجھ آئل بل کا ہوتا ہے اور اس حکومت کو بے پناہ ریلیف ملا اس فائدے سے عوام کو ریلیف مل سکتا تھا،زراعت کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پانی کا مسلہ اتنا سنگین ہوتا دیکھائی دے رہا کہ آپ توانئی کے مسلہ کو مزاق سمجھے گے کئی سالوں سے بھاشا کی بات ہورہی ہے لیکن ہمارے بجٹ میں اس پر کوئی بات نہیں کی گئی۔

aqeel

 اس موقع پر بزنس میں عقیل کریم ڈیڈی کا کہنا تھا کہ نجکاری سے جتنی توقع تھی اس سے زیادہ  فائدہ حاصل ہوا ہے لیکن ہم نے اس میں وہ سیکٹر بیچے ہیں جو کہ اہم تھے۔

انہوں نے کہا کہ کیپیٹل مارکیٹ  کے لئے جو اقدام اُٹھایا اس سے کوئی خاصہ فائدہ نہیں ،حکومت کا کوئی ایسا اقدام نہیں جس کی تعریف کی جائے،  کپیٹل مارکیٹ میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں کی وجہ سے ہوئی ہے اس پر حکومت کا کوئی عملی اقدام نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے غریب عوام کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں کی، برآمدات کرنے والوں کو فائدہ ملتا ہے غریب کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ۔عوام کے لئے ہم ابھی تک کوئی حکمت عملی نہیں دیکھی ہے ۔

Comments

- Advertisement -