اشتہار

خالی بوتلوں سے ایک خوبصورت تیرتا جزیرہ

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو: کسی نے درست ہی کہا ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں اور میکسیکو کے ایک آرٹسٹ نے اس کا ثبوت دیا، جس نے ساحل سمندر کے قریب خالی بوتلوں کی مدد سے ایک خوبصورت تیرتا جزیرہ ہی بنا ڈالا۔

بیس سال بعد خواب پورا ہوا، جس نے سب کو لاجواب کردیا، دنیا بھر میں خوبصورت جزیروں کی کمی نہیں ہے لیکن میکسیکو کے آرٹسٹ نے خوبصورتی میں اضافہ کرنے کیلئے اپنا ایک ایسا فلوٹنگ جزیرہ تیار کرلیا ہے، جسے دیکھ کر سب خوش گوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

ساحل سے تیس گز دوری پر واقع اس جزیرے کی بنیادیں پلاسٹک کی بوتلوں، لکڑی اور ریت سے تعمیر کی گئی ہیں، گھر کے چاروں اطراف پھلوں کے ساتھ ساتھ پام کے درخت، مینگروز اور سبزیوں کے دیگر پودے بھی لگائے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں