ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

داعش کا مصری بحریہ کے جہاز پر حملے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے منسلک ایک تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے بحیرۂ روم میں مصری بحریہ کے ایک جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

سینائی پرووینس نامی تنظیم نے انٹرنیٹ پر اس حملے کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں بظاہر ایک میزائل اور پھر جہاز پر دھماکہ ہوتا دیکھا جا سکتا ہے۔

مصری حکام کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ کے اس بحری جہاز پر شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد آگ لگ گئی۔

- Advertisement -

مصری فوج کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی ہلاکتیں نہیں ہوئی ہیں جو کہ شدت پسندوں کے دعوے کے برعکس ہے۔
یہ واقعہ غزہ پٹی کے قریب شمالی سینا کے علاقے رافع کے قریب ہوا۔

انٹرنیٹ پر سائٹ انٹیلیجنس گروپ نامی ویب سائٹ نے شدت پسندوں کی جانب سے جادی کیا گیا بیان اور تصاویر شائع کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں