ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

دماغ کو چٹ کرنے والاوائرس نگلیریا امریکہ پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکہ : نگلیریا کا خوف سرچڑھ کر بولنے لگا، پینے کے پانی میں مہلک وائرس کی تصدیق کے بعد شہری خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے۔

امریکی ریاست لوزیانا کے شہری آجکل خوف میں مبتلا ہیں، فراہمی آب میں نگلیریا کی تصدیق نے انہیں پریشان کردیا ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نگلیریا ایک ایسا وائرس ہے، جو ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہوکر انسانی مغز کو کھا جاتا ہے، یہ گرم پانی میں تیزی سے پرورش پاتا ہے، اس سے متاثرہ افراد پر سات دن میں علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں ۔

پانی کے نمونوں میں نگلیریا وائرس کی تصدیق کے بعد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی پینے سے نگلیریا کا خطرہ نہیں، تاہم نہاتے وقت احتیاط برتنا لازم ہے تاکہ پانی ناک میں داخل نہ ہوسکے ۔

- Advertisement -

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نگلیریا کے خاتمے کیلئے پانی میں کلورین مقدار شامل کی جارہی ہے اور ساٹھ دن تک پانی کے نمونوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں