تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ذوالفقارمرزا اپنی زبان کو لگام دیں، پی پی خواتین اراکین اسمبلی

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان نے ذوالفقار مرزا کو احسان فراموش قرار دے دیا۔ اراکین کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کی نازیبا زبان کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

مردانگی مونچھیں رکھنے سے نہیں خواتین کی عزت کرنے سے آتی ہے۔ مرزا جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں۔مانگ کرکپڑے پہنےوالا شخص اپنے محسنوں پرکیچڑ اچھال رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے پیپلز پارٹی کی قیادت پر پے در پے الزامات کے بعد جیالیاں بھی طیش میں آگئیں ۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی اراکین اسمبلی سابق وزیرداخلہ سندھ پربرس پڑیں،پیپلزپارٹی کی ارکان اسمبلی ذوالفقارمرزاکے لئے چوڑیاں بھی لائیں تھیں۔

سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے ذوالفقار مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انسان مونچھوں سےمرد نہیں بنتا،اس کیلئے خواتین کی عزت بھی کرنا پڑتی ہے۔

پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلافارقی بھی قیادت پر الزامات سےسیخ پا نظر آئیں اورکہا کہ ذوالفقارمرزا زبان کو لگام دیں۔

آصف علی زرداری نہ ہوتے تومرزاصاحب کے تن پہ کپڑابھی نہ ہوتا، خواتین کے بارے میں بیہودہ گفتگو پر منہ توڑ جواب دینا جانتی ہیں لیکن ذوالفقار مرزا کی سطح تک نہیں گریں گی، روبینہ قائم خانی نے ذوالفقار مرزا کو چوڑیوں کا تحفہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو سندھ کا سپوت کہنے والے ذوالفقار مرزا غیرت کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے  کہا کہ تمام رہنماء اور کارکن پارٹی قیادت کے ساتھ ہیں۔ لیاری کا جلسہ ذوالفقار مرزا کے منہ پر طمانچہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی رہنما فریال تالپورکےخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے۔

شمیم ممتاز نے کہا کہ ذوالفقارمرزا آستین کےوہ سانپ ہیں جنہیں آصف زرداری دودھ پلاتے رہے،پیپلز پارٹی کی خواتین کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا، شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی کی طرح ایک پرندہ ہیں جس تھالی میں کھاتے ہیں، اسی میں چھید کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے ایسے لوگوں کی سرپرستی کرکے غلطی کی،اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے مرد ارکان نے بھی ذوالفقار مرزا کے خلاف پریس کانفرنس کرچکےہیں۔

Comments

- Advertisement -