منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

سعودی کابینہ میں اہم تبدیلی، ولی عہد، وزیرِ خارجہ سبکدوش

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدلعزیزنےاپنی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے ولی عہداورنائب وزیراعظم اول شہزادہ مقرن بن عبدالعزیزکوان کی ذمہ داریوں سے فوری طورپرسبکدوش کردیاہے۔

سعودی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہزادہ محمدبن نائف بن عبدالعزیزکونیاولی عہدمقررکیاہے۔ ولی عہد مقررہونےسے قبل شہزادہ محمد بن نائف ، نائب ولی عہداورنائب وزیراعظم دوئم کےعہدوں پرفائز تھے۔

دوسری جانب شاہ سلمان نے سعودی وزیرخارجہ سعودالفیصل کوان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیاگیاہےاوران کی جگہ عادل الجبیرکووزیرخارجہ مقررکیا گیاہے۔

- Advertisement -

شاہ سلمان نے 23 جنوری 2015 کوشاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد عنانِ سلطنت اپنے ہاتھ میں لی تھی۔

نو منتخب ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کے والد نائف بن عبدالعزیز بھی ولی عہد کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں ان کے انتقال کے بعد موجودہ فرمانروا کو ولی عہد مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت میں یہ اہم ردو بدل عین اس موقع پر کیے گئے ہیں جب سعودی حکومت یمن میں انتہائی اہم جنگ لڑنے میں مصروف ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں