تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سوالات کرنے سے نوکری ملنے کے امکانات زیادہ روشن ہوجاتے ہیں

ماہرین کے مطابق جو افراد اپنے انٹرویو کے دوران انٹرویو لینے والے یا والوں سے سوالات کرتے ہیں، ان کو نوکری ملنے کے امکانات زیادہ روشن ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو پہلے ہی کمپنی کے حوالے سے معلومات رکھتے ہوں اور انٹرویو کے دوران کمپنی سے متعلق اور اپنے کریئر کے حوالے سے سوالات  کرتے ہیں، انہیں کمپنی کے ماحول میں گھل مل جانے میں آسانی ہوتی ہے اور ان کے لیے کمپنی میں آگے کی راہیں بھی ہموار ہوجاتی ہیں جبکہ یہ عادت انہیں دیگر ساتھیوں سے بھی نمایاں کرتی ہے، ایک آرٹیکل میں ایسے آٹھ سوالات بتائے، جو آپ کے لیے انٹرویو کے دوران فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

آپ کا مشن کیا ہے؟ یہ انٹرویو کے دوران اہم ترین سوالوں میں سے ایک ہے۔ ریسرچ کے مطابق ملازمین اس وقت سے زیادہ خوش ہوتے ہیں، جب ان کے مالکان کے اہداف ان کے انفرادی اہداف سے مماثلت رکھتے ہوں۔

عہدے کا عنوان کافی نہیں : کسی بھی ملازمت کا عنوان اس کے تمام پہلوؤں کو بیان نہیں کرتا، انٹرویو کے دوران آپ اپنے عہدے کے حوالے سے تفصیلات معلوم کریں کہ کمپنی آپ سے کیا امیدیں رکھتی ہے۔ اس سے آپ کو ملازمتوں کے درمیان انتخاب کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عہدے کی کمپنی کی گروتھ سے کیا تعلق ہے؟ اس سوال سے آپ کو اس کمپنی میں اپنی انفرادی گروتھ کے حوالے سے اندازہ ہوسکے گا۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ زیادہ ’فرق‘ پیدا کرنے والے کردار میں خوش ہیں یا پھر آپ ’چھپے رستم‘ کی طرح کام کرنا پسند کریں گے۔

میرے ساتھی کون ہوں گے؟ سب سے اچھے انٹرویوز میں تین سے چار افراد شامل ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے انٹرویو میں ایسا معاملہ نہیں ہے تو ایسے سوال کا استعمال کریں تاکہ ٹیم میں شامل افراد کے بارے میں آپ پہلے ہی معلومات رکھتے ہوں،  اپنی نوکری کو ایک لمبے سفر کی طرح سمجھیں جہاں برابر میں بیٹھا شخص آپ کے اس سفر پر اثر ڈال سکتا ہے۔

میرے کس عمل سے آپ کا کام آسان ہوگا؟ اس سوال سے آپ کو دو انداز میں فائدہ ہوگا،  ایک تو یہ کہ آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ پر کون سب سے زیادہ دباؤ ڈالنے والا ہے جبکہ اپنے ساتھیوں کو خوش رکھنے کے حوالے سے بھی اس سوال کا جواب موزوں ثابت ہوسکتا ہے۔

اس نوکری کے لیے مجھے کس طرح کے ہنر کی ضرورت ہوگی؟ سوال کیجئے کہ اس ملازمت کے لیے آپ کو اپنی مرکزی مہارت کے علاوہ اور کون سے امور میں مہارت حاصل کرنا ہوگی۔ اس سے آپ کو یہ علم ہوگا کہ کمپنی کسی ایسے شخص کی تلاش میں ہے جو انفرادیت پسند کرتا ہے یا پھر ٹیم میں کام کرنا چاہتا ہے، اس سے آپ کو بھی ذاتی طور پر فائدہ ہوگا اور خود کے نئے ہنر دریافت کرنے اور ان کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا۔

کمپنی کے لیے ’کامیابی‘ کی تعریف کیا ہے؟ اس سوال سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کی پوزیشن سے آپ کمپنی کی ’کامیابی‘ میں کردار ادا کرسکیں گے یا نہیں۔ تفصیلات معلوم کیجئے کہ آپ سے کس طرح کے کام کی امید کی جائے گی جبکہ اس عہدے پر کام کرنے والے پرانے ملازمین سے بات چیت بھی سودمند ثابت ہوسکتی ہے۔

کمپنی کو آپ سے اس مہینے، تین مہینے بعد اور ایک سال کے اندر کیا امیدیں وابسطہ ہیں؟ امکانات ہیں کہ آپ کو نوکری پر رکھنے والوں کے ذہنوں میں پہلے ہی سے آپ کے رول کے بارے میں منصوبہ ہوگا۔ پتہ کریں کہ وہ آگے آنے والے مہینوں میں آپ سے کیا امیدیںرکھتے ہیں اور خود سے سوال کریں کہ کیا ان امیدوں کو پورا کرنا ممکن ہے۔

Comments

- Advertisement -