تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شادی شدہ افراد کیلئے سب سے اہم چیز کیا ہوتی ہے

شادی شدہ لوگوں نے بتا دیا شادی کے بعد نئے نویلے جوڑوں کیلئے سب سے اہم چیز کیا ہوتی ہے؟

یہ ایک اہم سوال ہے لیکن ایک تحقیق میں یہی سوال کامیاب اور جوش و خرم زندگی گزارنے والے جوڑوں سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر نئے جوڑے واقعی اس تعلق کا لطف لینا چاہتے ہیں  تو سب سے زیادہ یہ بات اہم ہے کہ وہ ایک دوسرے سے زیادہ سے زیادہ باتیں کریں تاکہ وہ ایک دوسرے کو خوب اچھی طرح سمجھ سکیں اور حقیقی معنوں میں ایک دوسرے کے قریب آسکیں۔

سلیٹر اینڈ گورڈن نامی کمپنی کی اس تحقیق میں 2000 جوڑوں کی خوشگوار زندگی کا مطالعہ کیا گیا، تحقیق سے یہ بات واضح طور پر ثابت ہوگئی کہ سب سے زیادہ خوشگوار اور پرلطف ازدواجی زندگی گزارنے والوں نے نئے جوڑوں کیلئے سب سے اہم چیز آپسی بات چیت اور گپ شپ کو قرار دیا ہے۔

اس کے بعد ایک دوسرے کیلئے قربانی کا جذبہ، ساتھ رہنے کا عزم، تکرار سے پرہیز، صبر، سننے کی صلاحیت، دیانتداری، عزت، جائز توقعات، دوستی اور وفاداری کو اہم قرار دیا گیا۔

یہ دلچسپ بات بھی سامنے آئی کہ جسمانی قربت کو اہم ترین باتوں کی فہرست میں اٹھارہواں نمبر دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -