کراچی : رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے اپنے ناظرین کیلئے خصوصی پروگرام پیش کئے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل نے اپنے ناظرین کیلئے ماہ رمضان کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنے کیلئے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا ہے، ہماری خصوصی ٹرانسمیشن اے آر وائی کے تمام چینلز پر مختلف اوقات میں براہ راست نشر کی جائیں گی، جو ہر مسلمان کے جذبہ ایمانی کو اجاگر کرنے کا سبب ھوگی۔
اس مشہور زمانہ ٹرانسمیشن شان رمضان کی میزبانی مشہور و معروف نعت خواں جنید جمشید اور نامور اینکر وسیم بادامی ہونگے۔
شان سحر ٹرانسمیشن روزانہ رات دو بجے شروع ہوگی جبکہ شان افطار ٹرانسمیشن کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا، شان رمضان ٹرانسمیشن میں مختلف پروگرامز پیش کئے جائیں گے جن میں کوئز شو، روزہ کشائی، کوکنگ مقابلے نعت خوانی اور بہت سی معلوماتی باتیں پیش کی جائیں گی۔
نیکی سیگمنٹ کے میزبان معروف اینکر اقرار الحسن ہونگے جو ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں گے جو ضرورت مند افراد کی مدد کرتے ہیں۔
ندا یاسر پیر سے جمعہ صبح نو بجے گڈ مارننگ پاکستان کا رمضان اسپیشل شو کریں گی، جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا گیم شو جیتو پاکستان اس بار رمضان میں خصوصی انعامات کے ساتھ پیش کیا جائے گا، جس میں 50 کاریں 500 موٹر سائیکلیں، 300 تولہ سونا اور دیگر کیش پرائزز کے علاوہ بے شمار قیمتی تحائف بھی شراکاء کو دیئے جائیں گے۔
جیتو پاکستان پورے رمضان روزانہ شام 7:30 بجے نشر کیا جائے گا، اے آر وائی نیوز کی سحری ٹرانسمیشن میں خصوصی پروگرام شان سحر میں معروف علمائےکرام نےناظرین کو دینی معلومات فراہم کریں گے ،معروف نعت خواں حمدو نعت کے گلدستے پیش کریں گے ۔
اے آروائی نیوز کی سحری ٹرانسمیشن کےخصوصی پروگرام شان سحر کا آغاز حمد باری تعالی سےکیا جائے گا شرکا ء کےلئےسحری کا خصوصی انتظام کیا جائے گا، علمائے کرام ناظرین کو دین سے متعلق راہنمائی فراہم کریں گے جبکہ اس دوران سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
ناظرین کے لئے اے آر وائی نیوز کی خصوصی سحری ٹرانسمیشن شان سحر رمضان کے اختتام تک جاری رہے گی۔ سحری ٹرانسمیشن میں صنم بلوچ میزبانی کے فرائض انجام دیں گی، جس میں مقابلہ نعت خوانی کے ذریعے ملک بھر کے نعت خوانوں کی چھپی ہوئی آوازوں کو سامنے لایا جائے گا۔
جبکہ اے آر وائی زندگی میں ملک کے معروف شیف سادات ماہ رمضان میں لائف استائل کچن کے نام سے خصوصی کوکنگ شو پیش کریں گے، جس میں سحر وافطار کے صحت مند کھانوں اور دیگر مزے مزے کی ڈشز تیار کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ اے آر وائی زندگی میں عید کے حوالے سے خصوصی شو۔ عید سب کیلئے، بھی پیش کیا جائے گا، جس میں بحریہ ٹاؤن لاہور کی جانب سے لاکھوں روپے کے بے شمار قیمتی تحائف کے علاوہ ملے گا صرف ایک ہزار روپے میں ایک کروڑ روپے کا اپنا گھر، اس پروگرام کے میزبان مشہور زمانہ کامیڈین نسیم وکی ہونگے۔